On the occasion of the martyrdom of Imam Hussain 260

شہادت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے اعجاز حسین ہاشمی ، پرویز حسین ہاشمی ، میثم رضا ہاشمی ، مہدی رضا ہاشمی ، عون رضا ہاشمی ، محمد رضا ہاشمی و برادران کے زیر اہتمام قدیمی

رپورٹ حاجی محمد ناصر قادری : (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سالانہ مجلس عزا ” ہاشمی ہاؤس” ڈھلے والی میں منعقد ہوئی ، جس میں خطیب اہل بیت مولانا فخر عباس، مولانا مشتاق علوی ، ذاکر سید سبطین شاہ ‘ذاکر زوار اختر عباس نے ذکر اہل بیت اور فلسفہ شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالی گئی ، اس موقع پر متحدہ شعیہ امن کونسل کے سرپرست اعلی صوبہ پنجاب ماسٹر فیض احمد ، ملک مرید عباس چیئرمین عزاداری کونسل ضلع سیالکوٹ ، میاں نذیر حسین صدر متحدہ شعیہ امن کونسل ضلع سیالکوٹ ، ملک لطیف اعوان چیئرمین تحصیل سیالکوٹ موقع پر موجود رہے اور امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے سکیورٹی اہل کاروں کے ساتھ معاونت کرتے رہے ، جبکہ امیدوار چیئرمین حاجی عدنان فاروق ، سابق کونسلر اعظم بٹ ، سابق کونسلر ملک محمد افضل ، ملک مہران طالب امیدوار چیئرمین ہیڈ مرالہ نے باہنی بھائی چارہ اور اتحاد بین المسلمین کو قائم رکھنے کے لیے شرکت کی ، تھانہ ہیڈ مرالہ کے ایس ایچ او عرفان ڈھلوں کی نگرانی میں اے ایس آئی لیاقت نے پولیس اہل کاروں کے ساتھ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں