Majlis Pakistan Riyadh Saudi Arabia 99

جدہ سعودی عرب کے سینئر صحافی سید مسرت خلیل کا 14 سالہ جواں سال پوتا عبدالمالک عبدالعزیزجدہ میں ایک سڑک کے خوفناک حادثہ میں بال بال بچ گیا

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان

جدہ سعودی عرب کے سینئر صحافی سید مسرت خلیل کا 14 سالہ جواں سال پوتا عبدالمالک عبدالعزیزجدہ میں ایک سڑک کے خوفناک حادثہ میں بال بال بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سید مسرت خلیل کا جواں سال پوتا عبدالمالک عبدالعزیز اللہ کے فضل و کرم سے سڑک کے حادثہ میں جانی طور پر محفوظ رہا، اور کسی بڑے حادثہ سے اللہ پاک نے بچا لیا، اور ہر طرح سے سلامت رکھا، 14 سالہ پوتے عبدلمالک عبدالعزیز نے ابھی حال ہی میں گاڑی چلانا سیکھا تھا۔ اللہ کے فضل سے بچہ جانی طور پر محفوظ رہا، جبکہ گاڑی مکمل
طور پر تباہ ہو گئی۔ اس حادثہ میں والدین کی دعاوں کے طفیل عبدالمالک عبدالعزیز کی جان بچ گئی اور صرف جسم پر معمولی خراشیں آئیں۔ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ بچہ مکمل طور پر کسی بڑے حادثہ سے بچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں