Inauguration of College of Physician Surgeon 94

کالج آف فزیشن سرجن پاکستان کے ریجنل آفس لاھور کالا شاہ کاکو کی عمارت کا افتتاح

رپورٹ : کراچی، بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان

کالج آف فزیشن سرجن پاکستان کے ریجنل آفس لاھور کالا شاہ کاکو کی عمارت کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل پریزیڈنٹ کالج آف فزیشن سرجن پاکستان نےکیا. اعزازی ریجنل ڈائریکٹر کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان برائے سعودی عرب ڈاکٹر تعظیم حسین نے اس پروقار تقریب میں خصوصاً شرکت کی.
تقریب میں پاکستان کے شعبہ طب کی معروف شخصیات جن میں پروفیسر راشد لطیف، پروفیسر شعیب شفیع، پروفیسر ارشاد وحید, پروفیسر عامر زمان، پروفیسر محمد طیب، پروفیسر سید خالد اشرفی، پروفیسر عائشہ صدیقہ، پروفیسر محمد مسرور، پروفیسر ایاز محمود، پروفیسر اصغر بٹ، پروفیسر ابرار اشرف، پروفیسر شمسہ ھمایوں، بریگیڈیئر عرفان حیدر، پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر تسکین زھرہ، پروفیسر فضیلہ شھزاد، پروفیسر عباس میمن،پروفیسر اسد چٹھ، پروفیسر کامران خالد، پروفیسر اشرف ضیا اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی.خاص مہمانوں میں ڈسٹرکٹ ایند ریجنل لیول کے پولیس افسران ڈی جی پولیس اسد اسماعیل، سی پی ایس پی لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ شھزاد مغل نے اس پروقار تقریب میں شامل تھے.
تمام شرکاء نے کاج آف فزیشن سر جن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، سینئر وائس پریزیڈنٹ پروفیسر شعیب شفیع ،کونسلر ز اور ایڈمنسٹریٹر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا.
تمام شرکاء نے اس پروجیکٹ میں درخت لگا کر شجرکاری مہم بھی کی اور اللہ تعالیٰ سے ترقی اور کامیابی کی دعا بھی کی.
پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے مسجد کے لیے وقف زمین پر نماز ظہر کی جماعت کی امامت کی اور دعا خیروبرکت اللہ کے حضور پیش کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں