In the light of the special orders 208

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت کے خصوصی احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فیروز والہ پولیس کی کارروائی راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار

فیروز والہ (ایچ ایم فیاض) : (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت کے خصوصی احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فیروز والہ پولیس کی کارروائی راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے
ڈی ایس پی فیروز والہ نواز سیال اور ایس ایچ او رانا اعظم کی نگرانی میں سب انسپکٹر نوید اقبال اور اے ایس آئی زاہد صفدر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر کے بدنام زمانہ سفیان عرف سفیانی ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو حراست میں لیکر لاکھوں روپے مالیت نقدی ،قیمتی طلائی زیورات ،لوڈر رکشہ ،موٹر سائیکل برآمد کر لیا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں