Imtiaz Ahmed organized a special "Dawt Suhoor 253

“”پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل ریاض سعودی عرب”” کے صدر امتیاز احمد نے گزشتہ شب “”لا ثانی ریسٹورنٹ”” میں چوہدری۔محمد اکرم گجر کے اعزاز میں ایک شاندار اور پرتکلف “”دعوت سحور”” کا خصوصی اہتمام کیا

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان
تصاویر/ولید اعجاز اعوان

بے شک ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں والا مقدس مہینہ ہے، اس ماہ صیام میں جہاں اللہ سبحان و تعالی اپنے بندوں پر خاص کرم کرتا ہے، وہیں پر روزہ داروں کے لئے افطار اور سحور کی محافل بھی اپنے عروج پر ہوتی ہیں، اور افطار اور سحور کا خصوصی اہتمام بھی گھروں اور نجی محافل کے علاوہ ریسٹورنٹ کے اندر بھی کیا جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن “” PMLN”” کے چیئرمین برائے سعودی عرب چوہدری محمد اکرم گجر نے “”پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل ریاض سعودی عرب”” کے صدر امتیاز احمد نے گزشتہ شب “”لا ثانی ریسٹورنٹ”” میں چوہدری۔محمد اکرم گجر کے اعزاز میں ایک شاندار اور پرتکلف “”دعوت سحور”” کا خصوصی اہتمام کیا، اس ،””دعوت سحور”” میں ریاض کی ادبی، سماجی، سیاسی، مذہبی، ثقافتی، اور صحافتی تنظیموں کے ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت کی، جبکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمد اکرم گجر تھے جو خصوصی طور پر جدہ سے امتیاز احمد کی دعوت پر ریاض تشریف لائے تھے،

چوہدری محمد اکرم گجر نے مزید کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران ہر گھر کے اندر باقاعدگی کے ساتھ قرآن پا پڑھا جاتا ہے اور عبادات میں زیادہ سے زیادہ وقت مخصوص بھی کیا جاتا ہے، اور سحری کھانے والو پر اللہ تعالی کی طرف سے خاص رحمتیں بھی نازل ہوتی ہیں، اور فرشتے پورا مہینہ رحمتیں بھی نازل کرتے ہیں، اس لیے ہم سب کا فرض ہے کہ اس مہینے کی قدر کرتے ہوئے ہر صغیرہ کبیرہ گناہوں سے اپنے آپکو بچا کر رکھیں۔

“”پی ایم ایل ن PMLN”” کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم
گجر نے کہا کہ بیرون ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستان ممبران کی ازسرنو ممبر شپ کا سلسلہ شروع کیا جا رہا یے، اس کے لئے بہت جلد نئی تنظیم سازی کا عمل بھی شروع ہو جائے گا، پاکستان مسلم لیگ ن “”PMLN”” اپنے قائد کی سربراہی میں متحد اور مضبوط ہے، اس وقت سعودی عرب کے اندر پاکستان مسلم
لیگ ن کے ممبران اور عہدیداران کے اندر کوئی اختلافات نہیں ہیں، اور پوری سعودی عرب اوورسز قیادت ایک پرچم طلے مستحکم اور متحد ہے، اور آنے والے وقت میں “”PMLN”” مزید منظم اور متحد ہو کر اپنے قائد کو سیاسی سطح پر مضبوط کرنے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرے گئی،

امتیاز احمد کی طرف سے “”دعوت سحور”” میں جن جن شخصیات نے شرکت کی ان کے اسماء گرامی ایک نظر میں، پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد، ولید اعجاز اعوان، “”PNP”” کے مینجنگ ڈائریکٹر زبیر خان بلوچ، بیوروچیف اعجاز احمد طاہر اعوان، محمد مبشر انوار، محمد فیصل انوار، وسیم خان سینئر صحافی، جی ایم ملک، چوہدری سجاد احمد، چوہدری خادم بجاڑ، ذوالفقار علی گجر، ذیشان رشید مغل، محمود الحق ڈوگر، سردار مانک خان چنگوانی، اور عدنان اقبال بٹ بھی موجود تھے، آخر میں تقریب “”دعوت سحور”” کے میزبان امتیاز احمد نے تمام مدعو مہمانوں کی آمد کا دل سے شکریہ ادا کیا اور تقریب کے مہمان خصوصی “”PMLN”” کے سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم گجر کی ریاض آمد کا بھی دل کی اتھاء گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا، اس طرح یہ یادگار “”دعوت سحور”” رات تین بجے اپنے اختتام کو پہنچی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں