جویریہ اسد،رپورٹ۔سعودی عرب۔جویریہ اسد:پی این پی نیوز ایچ ڈی
ایلیٹ فورم خبر برانچ نے ایک خوبصورت نیٹ ورکنگ ایونٹ کا انعقاد کیا جس کا مقصد کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور باہمی روابط کو مضبوط بنانا تھا۔
ایونٹ کی میزبانی خبر برانچ ہیڈ سعدیہ تجمل نے کی، جن کے ہمراہ کلب کوآرڈینیٹرز حنا تنویر اور یوحی سلطانہ اور فٹو گرافر عائشہ شوکت بھی موجود تھیں۔ خبر برانچ ہیڈ سعدیہ تجمل نے اپنے خطاب میں ایلیٹ فورم کے وژن اور مشن کو اجاگر کیا، اور بتایا کہ یہ پلیٹ فارم 2013 میں جویریہ اسد نے قائم کیا، اور تب سے کمیونٹی کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔
اس تقریب میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں ان کے لیے مختلف کھیلوں اور دلچسپ تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ ایونٹ کو مزید پرکشش بنایا جا سکے۔
کئی خواتین کاروباری شخصیات ، زوہا افضل، رانا بصیر، ارم فاطمہ اور عالیہ وسیم بطور مہمان مقرر شریک ہوئیں۔ انہوں نے اپنی تقاریر میں خواتین کی مالی خودمختاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو اپنی جسمانی و ذہنی صحت کے لیے وقت نکالنے کی ضرورت پر زور دیا۔کلب ممبر ثّمینہ ہاشمی نے اس بات کی اہمیت پر روشنی ڈالی کہ ایسے پروگرام کمیونٹی کے افراد کے درمیان رابطے اور تعاون کو مضبوط کرتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو خصوصی تحائف بھی پیش کیے گئے، جس نے ایونٹ کو مزید یادگار بنا دیا۔