الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے سال نو کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد 354

الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے سال نو کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد

سعودی عرب الخبر۔ جویریہ اسد رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے سال نو کی تقریبات کے حوالے سے رنگارنگ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان،انڈیا، سری لنکا ،اور دیگر ممالک کی خواتین اور بچوں نے کثّیر تعداد میں شرکت کی۔
الیٹ کلب سعودی عرب ایک سماجی، فلاحی، ادبی اور کمیونٹی تنظیم ہے جو الخوبر، سعودی عرب میں 2013 سے مشرقی ریجن سعودی عرب میں مختلف کمیونٹیز کے لئے خدمات انجام دے رہی ہے۔
تقریب میں الخبر کے مقامی ہوٹل کو دیدہ زیب سجاوٹ سے سجایا گیااور حاضرین محفل کے لئے مختلف دلچسپ سرگرمیاں رکھی گئیں اور تحائف بھی دئیے گۓ ۔اس موقع پر کلب کی سرگرم رکن اور تقریب کی مرکزی منتظم سعدیہ تجمل نےکہا کہ الیٹ کلب سعودی عرب نے خواتین اور بچوں کو ایک معیاری پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں انھوں نے اپنی سماجی، کاروباری ، تعلیمی اور معاشرتی صلاحیتوں کو بہتر بنایا۔ الیٹ کلب کے جاری کردہ تمام پروگرامز نہایت مفید اور معلوماتی ہیں۔
تقریب کی دیگر منتظمین میں حنا تنویر، یوحی سلطانہ، نازش علی اور عائشہ طارق شامل تھیں۔ کلب کی میمبر اور لٹل پائنئیر اسکول کی بانی ثّمینہ ہاشمی نے بچوں کے لئے خصوصی کارنر سجایا اور مختلف تفریحی مقابلوں میں تحائف بھی دئیے۔ تقریب میں موجود دیگر مقررین نے کہا کہ سعودی عرب میں الیٹ کلب بچوں اور خواتین کے لئے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے اور کلب کی تمام سرگرمیاں کمیونٹی کو ایک مثّبت اور تعمیری ماحول فراہم کر رہی ہیں۔
سعدیہ تجمل نے کلب کی نئی ارکان کو خصوصی تحائف ديئےاور ان کوکلب میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔ تمام حاظرین نے کلب کی کوششوں اور خدمات کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں