شاہین جاوید – ریاض سعودی عرب پی این پی نیوز ایچ ڈی
ریاض سیزن 2024 کے ثقافتی پروگرام سویدی پارک کا آغاز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 13 اکتوبر سے شروع ہوگا جو کہ 30 نومبر تک جاری رہے گا۔ سعودی گورنمنٹ کی جانب سے ریاض سیزن دنیا بھر کے لئے سیر و تفریح اور ثقافت کا بہترین اور عمدہ نمونہ پیش کرتا ہے۔ریاض سیزن کے السویدی پارک میں تقریبات میں 9 ممالک کے ثقافت ، فن ، روایتی کھانے، ان کی ثقافت اور فنون لطیفہ سے متعارف ہونے کے مواقع ملے گیں۔سعودی حکومت کی جانب سے یہ تمام تر تفریحات شائقین کے لئے بلکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں جو کہ ایک بہت بڑا اقدام ہے۔ السویدی پارک میں داخلے کی کوئی فیس نہیں ہے البتہ ویبسائٹ کے زریعے مفت رجسٹریشن کروانا ہو گی۔
یہ سیزن کثیر الثقافتی تقریبات، موسیقی، فنون لطیفہ، روایتی کھانوں اور مختلف قوموں کی ثقافتی وراثت کے بھرپور مظاہر کے ساتھ دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔ جن 9 ممالک کے فنکار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ان میں ہندوستان ،فالپائن، انڈونیشیا ، پاکستان ، یمن ، سودان ، شام اور مصر شامل ہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے ان تمام ممالک کی ثقافت کو بہترین انداز میں پیش کیا جائے گا ۔اس مقصد کے حصول کے لئے ہر ملک کے لئے خصوصی دن اور ہفتے مقرر لئے گئے ہیں۔تا کہ شائقین کو ان ممالک کے روایتی کھانوں، موسیقی، رقص اور دستکاری کا مزہ چکھنے کا موقع ملے گا۔بچون کی تفریح کے خصوصی کارنیول، اسٹیج پروگرام اور کھیل کے میدان ہونگے۔
ریاض سیزن کے سویدئ پارک کی انتظامیہ مسٹر ساری ، مسز فرح ، مسز مدیحہ ، مسٹر طلحہ نے سویدی پارک میں ہونے والے تقریبات کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ سویدی پارک میں صرف بڑوں کے لئے نہیں بلکہ بچوں کے لئے بھی بہترین تفریح کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔ اور کرکٹ کے شائقین کے لئے ہندوستانی اور پاکستانی کرکٹرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
اس 49 روزہ فسٹیول میں کرکٹ کے شائقین کی دلچسپی ہندوستانی کرکٹر سری ناتھ اور عمران ملک، پاکستان کے شعیب ملک اور سرفراز احمد ہوں گے جن سے شائقین ملاقات کریں گےاور ان کے کھیل کو کھیل سکیں گے۔