مولانا فضل الرحمن کو مرکزی امیر ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں. انجنیئر حاجی سجاد خان 105

مولانا فضل الرحمن کو مرکزی امیر ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں. انجنیئر حاجی سجاد خان

سٹاف رپورٹ، بنوں (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے سابق مرکزی فنانس سیکرٹری انجنیئر حاجی سجاد خان نے اپنے ااخباری بیان میں آئندہ پانچ سال کیلئے مولانا فضل الرحمن کو مرکزی امیر جبکہ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کو مرکزی جنرل سیکرٹری , اسی طرح سینیٹر مولانا عطاء الرحمن کو صوبائی امیر اور مولانا عطاء الحق درویش کو صوبائی سیکرٹری جنرل مقرر ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں حالیہ فیصلہ کاھم خیر مقدم کرتے ہیں اور یہ فیصلہ پارٹی کارکنان کا انکی قیادت پر غیرمتزلزل اعتماد کا مظہر ہے کیونکہ تمام کارکن انکی کارکردگی اور قائدانہ صلاحیتوں سے مطمئن ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قافلہ شیخ الہند کے سرخیل و جرنیل مولانا فضل الرحمن اس وقت پوری امت مسلمہ کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں اور یہی شخصیت ملت اسلامیہ کیلئے امامید کی آخری کرن بھی ہیں ۔ ہمارا حال ماضی کا ثمرہ ہے آئیے پاکستان کو ایک مضبوط ، پائیدار اور پرامن اسلامی ریاست بنانے کیلئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ کیونکہ اجکل پوری دنیا میں صرف مسلمان ہی مظلوم قوم ہے لہٰذا ہمیں خواب غفلت جاگنا ہوگا اور جے یو آئی کا پیغام عام کرکے اسلام دوستی کا ثبوت دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں