Chairman Pakistan Muslim League-N Chaudhry Muhammad Akram 280

چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد اکرم گجر،صدر شیخ سعید کی زیر قیادت پارٹی رہنماؤں کی قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف آج کل سعودی عرب کے شہر جدہ میں مقیم ہیں ،گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم گجر اور صدر شیخ سعید کی زیر قیادت پارٹی رہنماؤں کی میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ،ملاقات کے دوران میاں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے ملکر وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے ،اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی بہت خدمت کی ہے امید ہے کہ جلد پاکستان خوشحال ہو گا،چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد اکرم گجر اور صدر شیخ سعید نے کہا اس وقت پاکستان کو میاں محمد نواز شریف کی اشد ضرورت ہے مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان نے ہمیشہ ترقی کی ہے ، غریب اور مزدور کو سہولیات دی ہیں ،اس وفد میں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینئر لیگ رہنما محمود الحق ڈوگر،نور محمد آرائیں ،فاروق انجم،چیئرمین میاں رضوان الحق،چوہدری ثقلین گجر، عمر مسعود پوری ،شیخ اسلم راہی،ملک عاصم اعوان اور دیگر رہنماؤں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں