سعودی عرب کے شہر الخبر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں یوم قائد اعظم کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی 95

سعودی عرب کے شہر الخبر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں یوم قائد اعظم کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی

الدمام جویریہ اسد رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوزایچ ڈی)

بانی پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جذبہ ایمانی کو زندہ کریں : سمینہ شاکر
پاکستان انٹرنیشنل سکول الخبر بوائے اینڈ گرلز ونگ میں قائد ملت محمد علی جناح کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء و طالبات سمیت ان کے والدین اور کمیونٹی افراد نے شرکت کی تقریب کی صدارت سکول پرنسپل اجمل جمیل نے کی جبکہ مہمان خصوصی چیئر پرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز اسکول میڈم سمینہ شاکر اور لنک آفیسر محمد توصیف خاور تھے تقریب کی نظامت کے فرائض عاصم آصف نے بڑی خوش اسلوبی سے سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا سکول کے طلباء و طالبات نے قائد اعظم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی تقریب میں ملی نغموں کے ساتھ ساتھ آزادی کی اہمیت پر خاکہ اور ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین کو خوب محظوظ کیا تقریب کی مہمان خصوصی میڈم سمینہ شاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ آج ہم بانی پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے جذبہ ایمانی کو زندہ کر کے قائد کے اصل پاکستان کی حفاظت اور تکمیل کا فریضہ سر انجام دیں تقریب کے صدر پروفیسر اجمل جمیل نے کا کہنا تھا ہم اپنے قائد جیسی عظیم ، مخلص باکردار،باعمل ، اور محبت وطن قیادت اور ایسا نجات دہندہ مسیحا تلاش کریں جو ہمیں موجودہ مسائل کی دلدل سے نکال کر سوئے منزل رواں دواں کر سکے تقریب سے لنک آفیسر ؛ توصیف خاور ؛ مسز راشدہ تبسم ، مسز ضیاء،مسز انیس مقصود ، نگہت مرزا، ڈاکٹر بشری صبا ؛رانا ثاقب ؛ محمد نفیس ، محمد عمیر وقار ، منیر احمد، محمد سلیم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد آزادی پر اظہار خیال کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا تقریب کے آخر میں اعلی کارکردگی کے حامل طلباء اور طالبات کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈیں دی گئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں