بھرپور قومی اتحاد اور بہادر افواج پاکستان کئی گناہ زیادہ طاقتور متکبر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے.معروف سماجی شخصیت چوہدری ندیم اختر گجر 161

بھرپور قومی اتحاد اور بہادر افواج پاکستان کئی گناہ زیادہ طاقتور متکبر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے.معروف سماجی شخصیت چوہدری ندیم اختر گجر

سعودی عرب رپورٹ عالم خان مہمند:پی این پی نیوز ایچ ڈی

معروف سماجی شخصیت اوورسیز رہنما مبصر اقوام متحدہ ،چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب صدر پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب، چیئرمین پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن چوہدری ندیم اختر گجر نے حالیہ بھارتی جارحیت اور پاکستان کی تاریخی فتح کے موقع پر کہا ہے کہ بھرپور قومی اتحاد اور بہادر افواج پاکستان کئی گناہ زیادہ طاقتور متکبر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے.

افواج پاکستان نے فیصلہ کن آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست سے دوچار کیا. ہم دنیا کی بہترین پاکستانی فوج اور بالخصوص شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. غیور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں . مزید کہا کہ اس کامیابی سے محب وطن اوورسیز پاکستانیز کے سر پوری دنیا میں فخر سے بلند ہوگئے. مَزید کہا اوورسیز پاکستانیز اضافی ٹیکسز اور ہر طرح سے ہونے والے حالیہ دفاعی اخراجات برداشت کرنے کیلئے قومی اداروں کے ساتھ ہیں اورکسی معاشی جانی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاے گا.
مزید کہا حالیہ جنگ میں پاکستانی میڈیا اور نوجوانوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک سپاہی کی طرح کام کیا اور بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کو عبرتناک شکست دی. اور تمام سیاسی مذہبی پارٹییز کا قومی اتحاد دیدنی اور مثالی تھا . مزید کہا جن ملک دشمن عناصر نے حالت جنگ میںافواج پاکستان مخالف مہم چلاکر دشمن کا ساتھ دیا یہ اوورسیز پاکستانیز نہیں دشمنان پاکستان ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں