Conducting a lecture on the importance and virtues of Hajj on behalf of Hamnawa Ladies Club 256

ہمنوا لیڈیز کلب کی جانب سے حج کی اہمیت اور فضیلت کے حوالے سے درس کا انعقاد

شاہین جاوید : ریاض سعودی عرب (تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم پاکستانی خواتین کی نمائندہ تنظیم ہمنوا کی جانب سے حج پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں حج کی تعلیمات کے حوالے سے خصوصی معلومات فراہم کی گئیں اور ذوالحج کے پہلے دس دونوں کے فضائل بیان کئے گئے۔
سفیر پاکستان کی اہلیہ محترمہ عائشہ احمد نے مہمان حصوصی کے طور پر شرکت کی۔
مشہور سکالر محترمہ میمونہ مرتضی نے حج کی اقسام ، فرائض اور تعلیمات پر تفصیلی اور جامع درس دیا۔ جس میں یوم العرفہ کی اہمیت اور فضیلت بیان کی گی۔
  محترمہ شہناز قریشی نے حج کی شان خوبصورت اشعار میں بیان کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔  مشہور سکالر محترمہ میمونہ مرتضی کی جانب سے حج کی اہمیت اور فضیلت پر گفتگو کی اور حج کے ارکان اورمسائل پر تفصیلی معلومات فراہم کی۔بعدازاں خواتین کے سوالوں کے جوابات بھی فراہم کئے جن سے ان کی رہنمائی ہو سکے اور حج کے ارکان اور طریقہ کار کو سمجھنے میں مدد مل سکے۔ پروگرام کی میزبانی مدیحہ نعمان نے کی۔ محترمہ شمائلہ کی جانب سے زوالحج کے پہلے دس ایام کی اہمیت اور فضیلت پر معلومات فراہم کی گی اور ان اذکار اور اعمال کا ذکر کیا جن کو کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ سورہ فجر کی تلاوت کی سماعت سے حاضرین کی روح کو تسکین ملی اور سب کے دل ایمان کی روشنی سے منور ہو گئے۔  محترمہ شہناز قریشی نےحج کے حوالے سے خوبصورت اشعار کہے اورحاضرین کی جانب سے خوب داد وصول کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہمنوا لیڈیز کلب کی صدر بلقیس صفدر  نے محترمہ میمونہ مرتضی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نےاس قدر خوبصورت انداز میں حج سے متعلق درس دیا اور حج کی تعلیمات سے نوازا۔ درس کے اختتام پر محترمہ میمونہ مرتضی نے خوبصورت دعا کا اہتمام کیا اور مرحومین کی مغفرت کے لئے بھی اجتماعی دعا کی۔
کلب کے مقاصد بیان کرتے ہوئے بلقیس صفدر نے کہا کہ کلب کے توسط سے مختلف قسم کے فلاحی کاموں میں مدد کی جاتی ہے جس میں بچیوں کی شادی کے اخراجات پورے کرنا اور مستحق بچوں کی فیسوں کا مناسب بندوبست کرنا شامل ہے۔ رمضان میں مستحق لوگوں کو روشن فراہم کرنا شامل ہے۔ دیار غیر میں موجود ہم وطنوں کے لئے وطن کی خوشبو اور وطن کی یادیں تازہ کرنے کے لئے ہمنوا لیڈیز کلب ہمیشہ بہترین کاوش کا مظاہرہ کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ انکا مذید کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے ہمارا کلب دیار غیر میں پاکستانی خواتین کو درپیش مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
کلب کی جنرل سیکریٹری غزالہ راجہ ، فنانس سیکریٹری ہما اسحاق ، کورڈینیٹر مدیحہ نعمان نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں