حالیہ انتخاب سے جو دلی خوشی حاصل ہوئی ہے وہ کیفیات ہے جو الفاظ میں بیان نہیں کئے جاسکتے.مولانااحسان شاہ شیرازی 70

حالیہ انتخاب سے جو دلی خوشی حاصل ہوئی ہے وہ کیفیات ہے جو الفاظ میں بیان نہیں کئے جاسکتے.مولانااحسان شاہ شیرازی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جے یو آئی مدینہ منورہ کی ہر دلعزیز شخصیت اور جمعیت سعودی عرب کے مرکزی رہنماء مولانا احسان شاہ شیرازی نے اپنے بیان میں مرکزی انٹر پارٹی الیکشن میں قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن کو مرکزی امیر جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ انتخاب سے جو دلی خوشی حاصل ہوئی ہے وہ کیفیات ہے جو الفاظ میں بیان نہیں کئے جاسکتے انکے انتخاب سے ہمیں ایک نیا حوصلہ ملاہے ، مولانا نے ہمیشہ اصولی اور نظریاتی سیاست کی ہے اس وقت واحد قوت جے یو آئی ہی درست سمت جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے جے یو آئی پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال جماعت بن جائیگی یہی وجہ ہے کہ جے یو آئی کو پاکستان کی سب سے بڑی اور مضبوط مذہبی و سیاسی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے نیز مولانا فضل الرحمن پاکستانی قوم کیلئے دل میں درد و غم اور مثالی محبت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا جے یو آئی کیساتھ ہے آخر میں انہوں نے قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن اور انکی پوری ٹیم کو اپنی طرف سے مکمل تعاون اور ہر قسم کی جانی و مالی قربانی کا یقین دلایا ..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں