ملک جمہوریت کی طرف گامزن ہے تو سپریم کورٹ میں بھی جمہوریت آ رہی ہے. چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس 157

ملک جمہوریت کی طرف گامزن ہے تو سپریم کورٹ میں بھی جمہوریت آ رہی ہے. چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سپریم کورٹ میں سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز برطرفی کیس کی سماعت جاری ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ ملک جمہوریت کی طرف گامزن ہے تو سپریم کورٹ میں بھی جمہوریت آ رہی ہے.
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے جس میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت شامل ہیں.
دوران سماعت شوکت عزیز صدیقی کے وکیل حامد خان نے دلائل میں کہا کہ کیس میں بینچ تبدیل ہو گیا ہے، اس سے پہلے جسٹس عمر عطا بندیال بینچ میں تھے، جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجازالاحسن بھی بینچ میں تھے.
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ میں نے کسی کو بینچ سے نہیں ہٹایا، ہم کوشش کرتے ہیں کہ جمہوری انداز میں چلیں۔ ہم جمہوریت کی جانب گامزن ہیں، سپریم کورٹ میں بھی شروع ہو گئی ہے۔ ہم بڑی کوشش کرتے ہیں کہ متفقہ طور پر چلیں۔

واضح رہے کہ شوکت عزیز صدیقی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج تھے جنہیں برطرف کر دیا گیا تھا، ان کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں