جدہ قونصلیٹ میں نئے تعینات ہونے والے قونصل پریس محمد عرفان کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا 218

جدہ قونصلیٹ میں نئے تعینات ہونے والے قونصل پریس محمد عرفان کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا

ثناء شعیب نمائندہ خصوصی جدہ سعودی عرب رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جدہ میں کام کرنے والے پاکستانی میڈیا کیلئے کام کرنے والے تمام نمائیندگان جس میں پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانیک میڈیا کے نمائیندے شامل تھے مشترکہ طور پر جدہ قونصلیٹ میں نئے تعینات ہونے والے قونصل پریس محمد عرفان کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کرتے ہوئے امیر محمد خان نے جہانگیر خان اور شعیب الطاف کا خصوصی شکریہ اداکیا کہ انکے بھر پور تعاون کی وجہ سے آج جدہ میں خدمات انجام دینے والے تمام میڈیا فورمز کے اراکین اس شاندار تقریب کا اہتمام کررہے ہیں، عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے پریس قونصل محمد عرفان میڈیا فورمز کی یک جہتی کو سراہتے ہوئے اسے اپنے لئے باعزت اقدام قرار دیا اور میڈیا اراکین کو حب الوطنی، شفاف صحافتی کردار کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہمیں نظررکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے جہاں بڑے چلینجیز کا سامنا ہے اسکے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا اور اسے پاکستان کیلئے سمجھنے کی اشد ضرورت ہے صحافتی سرگرمیوں میں میزبان ملک میں پاکستان کمیونٹی کو اتحاد کی ترغیب دیں اور عالمی حالات، علاقائی صورتحال کو نظر میں رکھ کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پہ نظر رکھیں، میزبا ن برادر سعودی عرب اور پاکستان کی لازوال دوستی کو مزید فروغ کیلئے اپنی خبروں اور مضامین کو محور بنائیں اس سلسلے میں پاکستان کے پریس سیکشن آپ کے ساتھ بھر پور تعاون کریگا۔ اس موقع پر قونصل جنرل خالدمجید صاحب نے بھی سیر حاصل گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان اور سعودی تعلقات کے فروغ، دوطرفہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے صحافی حضرات آپس میں مذاکرے، سمینار، اور تجاویز. سامنے لائیں تاکہ انکے مثبت کردار کی ترجمانی ہو، اس کام کیلئے سینئر جونئیر کی قید سے بالاتر ہو کے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جاناچاہئے، انہوں نے کہا کہ قونصل خانہ بہت جلد اپنی نئی عمادت کی تعمیر کا کام شروع کرنے والا ہے جس کے لئے بیشتر دستاویزات مکمل کرلی گئی ہیں، جبکہ سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی کی بڑی تعداد رہا ہوکر واپس اپنے ملک جاچکی ہے، انہوں ایک بار پھر یقین دہانی کروائی ہے کہ قونصل خانہ کے دروازے پاکستانیوں کو خدمات سروسز دینے کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، ویلفئیر سیکشن روزانہ کی بنیاد پہ مختلف کیسز نمٹارہاہے، تاہم اس شعبے میں مقامی سطح پر عربی زبان پر عبور رکھنے والے ترجمان کی اب بھی ضرورت ہے تاکہ دوزرے شہروں میں پاکستانیوں. کے چھوٹے بڑے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہو۔ اس موقع پر میڈیا نمائیندگان کے ہمراہ پریس قونصل اور قونصل جنرل نے قائد اعظم کی یوم پیدائش کے حوالے سے کیک کاٹا۔ جدہ کی معروف کاروباری شخصیت سیکاکام کے مالک چوہدری شفقت نے صحافیوں کی مشترکہ کوشش کو سراہتے ہوئے بھر پور تعاون کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں