On behalf of Malik Bakht Rawan 256

ملک بخت روان مشوانی کی جانب سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب و مایہ ناز صنعت کار برج الجنيدي الخليجي مینوفیکچرنگ فیکٹری کے روح رواں میاں محمد طارق جنید کے اعزاز میں اپنے ڈیرہ پر ایک شاندار پرتکلف پر وقار عید ملن پارٹی دعوتِ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

ملک بخت روان مشوانی کی جانب سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب و مایہ ناز صنعت کار برج الجنيدي الخليجي مینوفیکچرنگ فیکٹری کے روح رواں اور پاک سعودی فرینڈ شپ میڈیا نیٹ ورک فورم سعودی عرب کے مینیجنگ ڈائریکٹر MD میاں محمد طارق جنید کے اعزاز میں اپنے ڈیرہ پر ایک شاندار پرتکلف پر وقار عید ملن پارٹی دعوتِ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
جس میں خصوصی طور پر دلہ اسپتال نمار میں حاضر سروس میڈیکل شعبہ سے منسلک ٹیکنیشن اشتیاق یونس نے شرکت کی.
تعمیراتی شعبہ سے وابستہ ٹھیکیداروں کی فہرست میں ایک بڑا نام ,ملک بخت روان مشوانی,پرانے مسلم لیگی راہنما اور دیرینہ ساتھی ہیں انکی پارٹی اور کارکنان سے والہانہ عقیدت و محبت مثالی ہے اور الأحساء پروجیکٹ سے بطورِ خاص عید ملن کیلئے ریاض تشریف لائے تھے اپنے ڈیرے پر والہانہ استقبال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا رشتہ اخوت اور بھائی چارے کا ہے.
ملک بخت روان مشوانی نے میاں محمد طارق جنید کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہماری دعوت قبول کر کے ایک بار پھر ہمارے دل جیت لئے آپ کی پارٹی خدمات ہیں اور جس طرح آپ نے پورے سعودی عرب میں کامیاب تنظیم سازی مہم کا آغاز کیا اور خاص طور پر نوجوانوں کو فعال اور متحرک کیا ہے یہ آپ جیسا پر جوش کارکن اور میاں محمد نواز شریف کا پکا اور سچا سپاہی ہی کر سکتا ہے.
عید ملن پارٹی میں مسلم لیگی کارکنان اور رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی.
آخر میں میاں محمد طارق جنید اور اشتیاق یونس نے پر لطف دعوت اور عزت افزائی کیلئے میزبان کا شکریہ ادا کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں