سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف درخواست،ہم شاید آج ہی اس کیس کافیصلہ سنا دیں.چیف جسٹس پاکستان 204

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف درخواست،ہم شاید آج ہی اس کیس کافیصلہ سنا دیں.چیف جسٹس پاکستان

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، سپریم کورٹ نےدرخواست پر فیصلہ سنانے کا عندیہ دیدیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم شاید آج ہی اس کیس کافیصلہ سنا دیں.
سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہیں.
وران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ مفروضوں کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہونے چاہئیں،ورثا کے حق کیلئے کوئی دروازہ بند نہیں کرنا چاہتے، عدالت 561اے کا سہارا کیسے لے سکتی ہے؟وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ پرویز مشرف کے ورثا پاکستان میں مقیم نہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ کے لاہور ہائیکورٹ میں کیا تحفظات ہیں؟سلمان صفدر نے کہاکہ اس بارے میں آپ کےچیمبر میں کچھ گزارشات ضرور کروں گا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم کسی کو چیمبر نہیں بلاتے۔

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،سپریم کورٹ نےدرخواست پر فیصلہ سنانے کا عندیہ دیدیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم شاید آج ہی اس کیس کافیصلہ سنا دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں