سعودی عرب میں ریاض سیزن السویدی پارک میں پاکستانی ہفتہ کی تقریبات اختتام پذی،ملکی اور غیر ملکیوں نے پاکستانی ثقافت اور کلچر کو خوب سراہا 173

سعودی عرب میں ریاض سیزن السویدی پارک میں پاکستانی ہفتہ کی تقریبات اختتام پذیر،ملکی اور غیر ملکیوں نے پاکستانی ثقافت اور کلچر کو خوب سراہا

الریاض. جویریہ اسد (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ریاض سیزن کے زیراہتمام السویدی پارک ریاض میں ایک ہفتہ جاری رہنے والی پاکستانی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہو گئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کرکے پاکستانی تقریبات کو خوب سراہا سعودی عرب کی تاریخ کے سب سے بڑے فیسٹیول ریاض سیزن کے زیر اہتمام السویدی پارک میں پاکستانی فنکاروں اور آرٹسٹوں نے پاکستانی ثقافت وتہذیب کو بھر پور انداز میں پیش کرکے حاضرین کو خوب محظوظ کیا السویدی پارک میں پاکستانی ویک میں آرٹس ، موسیقی ، اور کھانوں ، ملبوسات سمیت پاکستان کی خوبصورتی کے تمام ثقافتی پہلوؤں کو پیش کیا گیا یاد رہے پاکستانی ویک 26 نومبر سے 2 دسمبر تک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری رہا جس کو پاکستانیوں سمیت سعودی اور غیر ملکیوں نے بہت پسند کیا اور پاکستان کی ثقافت اور کلچر کو خوب سراہا اختتامی تقریب میں لوگوں نے ناقابل فراموش پاکستانی تقریبات کے حوالے سے سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر میڈم نوشین وسیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور سعودی حکومت کی جانب سے اس شاندار فیسٹیول کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں تفریح کے مواقعے میسر کیے میڈم نوشین وسیم نے پاکستانی ہفتے میں ہونے والی تقریبات کی بھر پور کوریج پر تمام میڈیا نمائندگان اور حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ملکی اور غیر ملکیوں کو تفریح کے بہترین مواقعے فراہم کیے جائیں ریاض سیزن جیسے فیسٹیول سعودی حکومت کا اپنی عوام اور تارکین وطن کے ساتھ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس پر میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتی ہوں انہوں نے مزید کہا کہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی آئندہ بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد کرتی رہے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں