"اطلاع عام" 157

جدہ سعودی عرب کے سینئر صحافی سید مسرت خلیل کا عنقریب دورہ پاکستان، دوران دورہ کراچی “”PNP”” کے بیوروچیف کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان سے بھی ملاقات کریں گئے

کراچی/بیوروچیف/ اعجاز احمد طاہر اعوان

جدہ سعودی عرب میں مقیم سینئر صحافی، “”روزنامہ جسارت”” کے بیوروچیف اور “”ماہنامہ بساط”” کے نمائندہ خصوصی جدہ سید مسرت خلیل اس ماہ کے آخر میں مختصر قیام کے لئے کراچی تشریف لا رہے ہیں، پاکستان کراچی میں اپنے قیام کے دوران وہ “”روزنام جسارت”” اور “”ماہنامہ بساط”” کراچی کے دفاتر بھی جائیں گئے اور سید مظفر اعجاز سمیت ادارہ کے تمام ذمہ داران سے بھی ملاقات کریں گئے۔ اس کے علاوہ “”PNP”” کے بیوروچیف کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان سے بھی خصوصی ملاقات کریں گئے۔ ان کے کراچی میں قیام کے دوران کراچی کی ممتاز ادبی اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا اور ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا جائے گا۔ سید مسرت خلیل صاحب کی پاکستان آمد پر انہیں دل کی اتھاء گہرائیوں سے “”اھلا و سہلا یا مرحبا”” خوش آمدید کہتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں