suicide blast near an FC vehicle in Peshawar 142

پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے سے ایف سی اہل کاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پشاور کے علاقے حیات آباد فیز سکس میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز،فائر وہیکل اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے.
امدادی ادارے نے آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی.
ایس پی کینٹ وقاص رفیق کے مطابق دھماکا ایف سی کی گاڑی پر ہوا، دھماکا خودکش لگتا ہے جو کہ شلمان پارک کے قریب ہوا، دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا۔
اطلاعات ہیں کہ دھماکے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آور گاڑی میں تھا، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ تفتیشی کیلیے جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا.
https://www.youtube.com/shorts/tlAGTePO4Wg

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں