Shangla Bisham police recovered alcohol from the vehicle during snap checking at Pandiad check post 249

شانگلہ بشام پولیس نے پندیاڑ چیک پوسٹ پر سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی سے شراب برآمد کرکے ملزم

رپورٹ محمد زادہ وائس نیوز ضلع شانگلہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

شانگلہ بشام پولیس نے پندیاڑ چیک پوسٹ پر سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی سے شراب برآمد کرکے ملزم
ملزم کا نام حمیر رضا الغاری گھنور خان لغاری ملزم کا تعلق حیدرآباد سندھ سے ہیں کو گرفتار کر لیا گیا کارروائی ایس ایچ او بشام بخت ظاہر کی ہدایات پر انچارج چیک پوسٹ پندیاڑ شاہ محمد کی طرف سے عمل میں لائی گئی ملزم گاڑی میں دوران سفر شراب نوشی کرتے ہیں پایا گیا.
ملزم کے خلاف تھانہ بشام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پکڑی گئی شراب گلگت سے لائے تھے جو کہ دران سفر شراب نوشی کے لئے ساتھ رکھی تھی جو کہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں
منشیات کی سپلائی لائن بند کرنے اور موئثر کاروائی کے نسبت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بشام بخت ظاہر اور انچارج چیک پوسٹ پندیاڑ شاہ محمد منشیات کی صفایا کرنے میں مصروف منشیات فروشوں کے خلاف ٹھوس کاروائی کرکے قوم کے بچوں کی مستقبل کو محفوظ بنائیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ سجاد احمد نے کہا ہے کہ چھاپہ مار کاروائیاں اسی وقت تک جاری رہے گی جب تک معاشرے سے اس غلیظ اور مکروہ دھندے کا خاتمہ نہ ہو۔ مزید انہوں نے کہا ہے کہ عوام شانگلہ پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے اپنے بچوں کی مستقبل کو تابناک بنائیں.جرائیم کی روک تھام اور سدباب کے لئے عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ عوامی تعاون کے بغیرپولیس ادھورے ہیں کیونکہ پولیس اور عوام ایک ہی درخت کے ٹہنیاں اور پتے ہیں اور ایک پل کے دو ستوں اور گاڑی کے دو پہیئے ہیں ۔اسی نسبت عوام سے بھر پور تعاون کی امید ہے چونکہ عوام پولیس کو بروقت اطلاع دے کر اپنے انے والے نسلوں کی زندگی کو محفوظ بنا سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں