سعودی سٹاک مارکیٹ میں عید الاضحیٰ پر 6 چھٹیوں کا اعلان 126

سعودی سٹاک مارکیٹ میں عید الاضحیٰ پر 6 چھٹیوں کا اعلان

اسٹا ف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب کی سٹاک مارکیٹ (تداول) میں عید الاضحیٰ پر 6 روز کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا.
دنیا بھر کے مسلمان ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو عید الاضحیٰ مناتے ہیں، سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے 27 مئی کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے، چاند نظر آنے کی صورت میں 5 جون حج کا رکن اعظم (یوم عرفہ) ہوگا جبکہ مملکت میں 6 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی.
تاحال سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کو حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم سٹاک ایکسچیج (تداول) نے اپنی تعطیلات کا اعلان کردیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں