5 اگست یوم استحصال کشمیر ریاض میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب منعقد کی گئی 104

5 اگست یوم استحصال کشمیر ریاض میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب منعقد کی گئی

ریاض سعودی عرب:عالم خان مہمند (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

5 اگست یوم استحصال کشمیر ریاض میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب منعقد کی گئی، جس میں کشمیریوں اور پاکستانی کمیونٹی ریاض نے بھر پور شرکت کرکے کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار
سفیر پاکستان احمد فاروق نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر “یوم استحصال کشمیر” کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی حالت زار کی جانب بین الاقوامی توجہ مبذول کروانا ہمارے عزم کا ثبوت ہے سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے

تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران سمیت دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی مسلمان کشمیریوں کے خلاف کھلی دہشت گردی ہے ہم تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے

تقریب کے آخر میں صدر پاکستان ؛ وزیراعظم پاکستان ؛ اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھکر سنائے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں