اہم خبریںپاکستانسیاست

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آزاد امیدواروں کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی اجازت دے دی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اراکین کے مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت پر تحفظات کے باعث سنی اتحاد کونسل کے نام پر غور کیا گیا، سنی اتحاد کونسل سے اتحاد وفاق اور پنجاب کی سطح پر ہوگا.
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آزاد اراکین کو اپنی دستاویز الیکشن کمیشن میں جلد ازجلد جمع کرانے کی ہدایت کر دی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کل سے شمولیتی دستاویز الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے.
اس سے قبل پی ٹی آئی سے "بلے” کا انتخابی نشان چھن جانے کے بعد آزاد حیثیت میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین کے مجلس وحدت المسلمین میں ضم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے