پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے قرآن پاک پر انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان کے ساتھ وفادار رہنے کا حلف اٹھا لیا۔ 229

پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے قرآن پاک پر انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان کے ساتھ وفادار رہنے کا حلف اٹھا لیا

رپورٹ : لال زمین خان تاران دیربالا خیبر پختونخوا (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پارٹی کیساتھ وفادار رہیں گے، پی ٹی آئی امیدواروں کی قرآن پر حلف کی ویڈیوز وائرل.
بیشتر امیدواروں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر پارٹی سے وفاداری کا حلف اٹھایا اور کارکنوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے امیدواروں نے حلف کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کیں۔

پی ٹی آئی امیدواروں کا کہنا تھاکہ کارکن ووٹ دیں، حلف لیتے ہیں کہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

پی ٹی آئی امیدواروں نے مختلف مقامات پر کارکنوں کی موجودگی میں قرآن پاک پر حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں پی کے 13 دیر بالا سے محمد انور خان ایڈوکیٹ ، پی کے 12 سے یامین خان اور این اے 4 سوات سے سہیل سلطان، پی کے 9 سلطان روم، پی کے 73 کے امیدوارعلی زمان شامل ہیں۔

این اے 6 کے امیدوار بشیرخان سمیت بیشتر امیدواروں نے بھی قرآن پاک پر حلف لیا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو دیگر نشان الاٹ کردیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں