رپورٹ لاہور ایچ ایم فیاض(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان بائیکرز گروپ کے مرکزی چیئرمین مکرم ترین کی جانب سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے پاک میڈیا جرنلسٹ فورم جدہ سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری اینکر پرسن پی این پی نیوز ایچ ڈی کے سی ای او حافظ عرفان کھٹانہ اور پی این پی پنجاب کے بیورو چیف کے اعزاز میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں بائیکرز گروپ کے میڈیا ہیڈ چوہدری عدنان گجر سمیت دیگر عہدیداران جن میں ذوالفقار احمد ،افتخار نے خصوصی شرکت کی حافظ عرفان کھٹانہ نے بائیکرز گروپ کے زمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان بائیکرز گروپ نے پاکستان سے سعودی عرب تک موٹر بائیک کے زریعے سفر کر کے نہ صرف عمرہ کی سعادت حاصل کی بلکہ پاک سعودی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا پاکستان بائیکرز گروپ کا قافلہ سعودی عرب کے جس شہر سے بھی گزرا انہیں پروٹوکول ملا اور وہاں پر مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ان کے اعزاز میں تقریبات منعقد کی پاکستان بائیکرز گروپ کے چئیرمن مکرم ترین نے میزبانی کے فرائض ادا کرتے ہوئے حافظ عرفان کھٹانہ کی سعودی عرب میں صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستان میڈیا جرنلسٹ فورم نے میڈیا کوریج کے زریعے پوری دنیا میں ہمارے سفر کو متعارف کرایا جس کے لیے ہم پی این پی نیوز اور پاک میڈیا جرنلسٹ فورم سعودی عرب کی پوری ٹیم کے شکر گزار ہیں.
