Shangla Bisham police 50

شانگلہ بشام پولیس نے پندیاڑ چیک پوسٹ پر سنیپ چیکنگ کے دوران دو گاڑیوں سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ملزمان کو گرفتار کرلیا

رپورٹ محمد زادہ نمائندہ پی این پی شانگلہ
شانگلہ بشام پولیس نے پندیاڑ چیک پوسٹ پر سنیپ چیکنگ کے دوران دو گاڑیوں سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ملزمان کو گرفتار کرلیا.کارروائی ڈی ایس پی اعتبار خان ایس ایچ او تھانہ بشام بخت ظاہر خان کی ہدایات پر انچارج چیک پوسٹASI شاہ محمد کی طرف سے عمل میں لائی گئی
ملزمان کے خلاف تھانہ بشام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پکڑی گئی شراب اسلام آباد سے گلگت اسملگ کی جارہی تھی ملزمان سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں شاہ محمد کا کہنا تھا منشیات فروشوں کے خلاف ٹھوس کاروائی کرکے قوم کے بچوں کی مستقبل کو محفوظ بنائیں ایس ایچ او بخت ظاہر خان کا کہنا تھا کہ کاروائیاں اسی وقت تک جاری رہے گی جب تک معاشرے سے اس مکروہ دھندے کا خاتمہ نہ ہو عوام شانگلہ پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے اپنے بچوں کی مستقبل منشیات سے بچائے کے لئے عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے پولیس اور عوام ایک ہی درخت کے ٹہنیاں اور پتے ہیں اور ایک پل کے دو ستوں اور گاڑی کے دو پہیئے ہیں عوام سے بھر پور تعاون کی امید ہے چونکہ عوام پولیس کو بروقت اطلاع دے کر اپنے انے والے نسلوں کی زندگی کو محفوظ بنا سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں