لاہور ہائیکورٹ،کازلسٹ منسوخ ہونے سے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت دیگر کیسز کی سماعت آج نہیں ہوگی 177

لاہور ہائیکورٹ،کازلسٹ منسوخ ہونے سے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت دیگر کیسز کی سماعت آج نہیں ہوگی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 7مقدمات میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی.
لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 7مقدمات میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی.جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے آج ریگولر کیسز کی کازلسٹ منسوخ کردی،کازلسٹ منسوخ ہونے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر کیسز کی سماعت آج نہیں ہوگی،انسداددہشتگردی عدالت نے 9مئی مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتوں کو خارج کیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں