Journalist Anchor Person Kamran 145

سعودی عرب جدہ معروف صحافی اینکر پرسن کامران ملک کے اعزاز میں نجی ریسٹورنٹ کے اونر علی بھائی نے جدہ انے پر دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا

سٹاف رپورٹ
سعودی عرب جدہ معروف صحافی اینکر پرسن کامران ملک کے اعزاز میں نجی ریسٹورنٹ کے اونر علی بھائی نے جدہ انے پر دعوت افطار کا اہتمام کیا تقریب میں سعودی عرب جدہ کی پاکستانی کمیونٹی اور صحافی برادری نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان زمزم ریسٹورنٹ کے اونر علی بھائی نے کہا ہم اپنے پیارے بھائی کامران ملک کو جدہ انے پر خوش امدید کرتے ہیں اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اس رمضان کے برکت والے مہینے میں تمام دوستوں کو ایک جگہ اکٹھا دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے ملک کامران صاحب کی جو پاکستانی کمیونٹی اور صحافت کے لیے خدمات ہیں میں اس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف منڈی بہاولدین کے سینیئر نائب صدر گلزار منظور مانگٹ کا کہنا تھا ہم اپنے پیارے بھائی کو جدہ انے پر ویلکم کرتے ہیں جدہ کی کمیونٹی نے ہمیشہ اپنے بھائیوں اور دوستوں کو جدہ آنے پر ولکم کیا ہے تقریب میں کامران ملک کے پرانے اور درینہ دوستوں نے بھی شرکت کی جس میں چوہدری وقاص گجر عثمان گلزار اور ذیشان شانی نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کامران ملک کو عمرہ کی مبارکباد دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں