Eid brings a message of happiness and joy 100

عید خوشیوں اور مسرتوں کا پیغام لاتی ہے

رپورٹ : سعودی عرب جویریہ اسد ،الخبر

عید خوشیوں اور مسرتوں کا پیغام لاتی ہے، محبت اور دوستی کے بندھنوں کو مضبوط کرتی ہے۔ یہ اللہ کی طرف سے رمضان کے بعد عبادت گزاروں کو عطا کی گئی ایک الہی نعمت ہے، جو ان کی عبادات اور عقیدت کا صلہ ہے۔ ایلیٹ کلب کے ایس اے نے عید کو روایتی انداز میں منانے کے لئے ایک خوب صورت تقریب کاانعقاد کیا۔

ایلیٹ کلب سعودی عرب منطقیہ شرقیہ الخبرمیں خواتین اور بچوں کی ایک سماجی، فلاحی اور تعلیمی تنظیم ہے جو ۲۰۱۳ سے کمیونٹی کی خدمت کر رہی ہے۔
عیدکے پر مسرت موقع کو منانے کے لیے، تقریب گاہ کو دل آویز آرائشوں سے آراستہ کیا گیا تھا، تقریب میں ایلیٹ ممبران اور مختلف کمیونٹیز سےمہمانوں کا استقبال کیا گیا ۔
شام کے انتظامات بانی جویریہ اسد کے ساتھ مدیحہ مزمل، زینب منہاس، شفق عمران اور دیگر نے کیے تھے۔ مختلف تفریحی کھیلوں اور تحائف سے شرکاہ کو محظوظ کیا گیا۔ ممبران اور مہمانان کی طرف سے تیار کردہ لذیذ پکوان نے تقریب کا لطف دو بالا کردیا۔

بانی جویریہ اسد نے کہا کہ الیٹ کلب کا وژن خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی خود اعتمادی کو تقویت دینے پر مبنی ہےجس کو مزید آگے بڑھانے کے لئےریاض میں بھی ایلیٹ برانچ قائم کی گئ ہے اور مختلف سماجی ،ادبی اورتعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا، الخبر کی تمام سرگرمیوں کو ایگزیکیٹو ممبران سعدیہ تجمل اور شفق عمران فعال طریقے سے سر انجام دیں گیں۔ایلیٹ ممبران نے اپنی تنظیم کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا، اور کہا کہ الیٹ کلب نے اپنے معیاری پروگرامز کے ذریعے کمیونٹی میں ایک تعمیری اثر و رسوخ قائم کیا ہے اور اب کئ نئی تنظیموں نے الیٹ کلب کے نقش قدم پر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے جوکہ مثّبت ترقی کا پیش خیمہ ہے۔
الیٹ کلب سعودی عرب، الخبر اور ریاض میں تمام تنظیموں کے ساتھ مل کر خواتین اور بچوں کی فکری اور تعمیری صلاحیتوں کو فروغ دینےکے لئے کام کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ کمیونٹی میں اتحاد اور ہم آہنگی کی فضا قائم کی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں