جدہ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں سعودی عرب میں پاکستانی انوسٹرز کا اجلاس ہوا 100

جدہ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں سعودی عرب میں پاکستانی انوسٹرز کا اجلاس ہوا

رپورٹ۔ جدہ : ثناء شعیب (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جدہ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں سعودی عرب میں پاکستانی انوسٹرز کا اجلاس ہوا جس میں “ ُپاکستان انوسٹرز فورم سعودی عرب “
کا قیام عمل میں لایا گیا۔ نظامت کے فرائض انجم اقبال وڑائچ نے ادا کئے۔ سردار محمد اقبال یوسف۔ عقیل شہزاد ارائیں چوہدری ریاض گھمن انجینر سجاد خان اور ملک منظور اعوان نے فورم کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ فورم بلکل غیر سیاسی ہو گا.انوسٹرز ایک دوسرے سے تعاون کریں گے .سعودی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں گے .
سعودی حکومت کا سہولیات دینے پر شکریہ ادا کیا گیا ون ونڈو آپریشن پر اطمنان کا اظہار کیا گیا.
تمام انوسٹرز فورم کے ایگزیکٹو ممبر ہونگے .
میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی جن میں خصوصی طور پر سینیر صحافی امیر محمد خان۔ جہانگیر خان۔ سید مسرت خلیلُ شعیب الطاف راجہ ,اور دیگر شریک ہوئے اور اپنے تعاون کا یقین دلایا فورم کے قیام کو احسن قدم قرار دیا.
معروف صحافی اور کاروباری شخصیت محترمہ سمیرا عزیز نے فورم کو سراہا اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا فورم کے قیام کو احسن قدم قرار دیا۔
تمام انوسٹرز نے اپنا اپنا تعارف کروایا فورم کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور فورم کے قیام میں عقیل شہزاد آرائیں، ملک منظور حسین اور سردار اقبال یوسف کی بہتریں کاوشوں کا سراہا گیا۔
آخر پر سعودی عرب اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کرائی گئی اور مہمانوں کی پر تکلف ڈنر سے ٹواضع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں