اہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبسیاستملٹی میڈیا

سفارت خانہ پاکستان ریاض میں یوم سیاہ کشمیرکے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

ریاض رپورٹ عالم خان مہمند : پی این نیوز ایچ ڈی

جس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سمیت سفارتی افسران نے بھی بھرپور شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیر پر ناجائز قابض ہے اور نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے اور ان کو استصواب رائے کا حق دینے کے بجائے ان کے بنیادی حقوق کو طاقت کے زور پر دبا رہا ہے مگر مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارت کو کبھی مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا اور پاکستان کشمیر کی آزادی تک اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی ممبران کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوان اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں اور دن بدن یہ کوشش عروج پکڑتی جا رہی ہے، اب وقت آ گیا ہے کے کہ تمام اسلامی ممالک یکجا ہو کر کشمیر کا مسئلہ عالمی برادری کے سامنے اٹھائیں۔

تقریب میں صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے