ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات پر تحصیل چکیسر میں مضر صحت اشیاء خوردونوش، ملاوٹ مافیا اور گرانفروشی کیخلاف مکمل کریک ڈاؤن 270

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات پر تحصیل چکیسر میں مضر صحت اشیاء خوردونوش، ملاوٹ مافیا اور گرانفروشی کیخلاف مکمل کریک ڈاؤن

رپورٹ محمد زادہ نمائندہ شانگلہ (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایات پر تحصیل چکیسر میں مضر صحت اشیاء خوردونوش، ملاوٹ مافیا اور گرانفروشی کیخلاف مکمل کریک ڈاؤن اسسٹنٹ کمشنر چکیسر محمد حامد صدیق کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک شانگلہ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک سوات، ویٹرنری آفیسر چکیسر، پولیس تھانہ چکیسر اور دیگر محکمہ جات نے مل کر ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اور متعدد ملوث افراد کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا.
صبح سے پولیس کی بھاری نفری متعدد مقامات پر تعینات کر دی گئی تھی، جس کو مضافات سے دودھ گاؤں میں لا کر بیچنے والوں کو ٹیسٹنگ لیبارٹری لانے کا ٹاسک دیا گیا دودھ کے سیمپل ٹیسٹنگ لیبارٹری سے چیک کیے گئے جن میں سے میں ملاوٹ پائی گئی۔ کیمیائی ملاوٹ والوں کو حوالات جبکہ پانی کی ملاوٹ کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا اس کے ساتھ کباب فروشوں کی مکمل انسپکشن کی گئی اور 4 کباب فروشوں کیخلاف مضر صحت رنگ استعمال کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی اور جرمانے کیساتھ دکانوں کو سیل کیا گیا ہوٹلوں میں ملاوٹی دودھ اور دیگر اشیاء میں غیر معیاری ملاوٹ سبزی و فروٹ فروشوں کو گرانفروشی کرنے پر موقع پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے کہیں افراد گرفتار اس آپریشن کا مقصد یہ واضح کرنا تھا کہ انتظامیہ ملاوٹ مافیا اور گرانفروشی کو ختم کر کے ہی رہے گی اور اس مقصد کیلئے تمام محکمہ جات ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی قیادت میں متحرک ہیں اسسٹنٹ کمشنر چکیسر محمد حامد صدیق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ پوائنٹس مچلی فروشوں کم وزن پر روٹی فروخت کرنے والے ہوٹل مالکان اپنا قبلہ درست کریں اور ناجائز منافع خوری سے گریز کریں کسی بھی شخص یا مافیا کو ملاوٹ اور ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں