اسٹا ف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی
مکہ مکرمہ کے عزیزیہ ٹاؤن میں اصلی گوجرانوالہ ریسٹورنٹ کی نئی برانچ کا افتتاح معروف نامور صحافی اینکر پرسن عمران ریاض خان نے کیا جس میں مکہ مکرمہ سمیت دیگر شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی.
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے چیف ڈائریکٹر حاجی محمد رفیق نے عمران ریاض کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد دیار غیر میں پاکستانی کلچر اور ثقافت کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنا ہے پردیس میں دیس جیسے کھانے خفظان صحت کے مطابق میسر ہوتے ہیں دیس کی خوشبو کے ساتھ ساتھ خوشیاں بانٹنا ہمارا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے .
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عمران ریاض نے ہوٹل انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ زائرین کی مثالی خدمت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ثقافت کو منفرد انداز میں فروغ دینے پر پوری منجمنٹ کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا تمام اوورسیز پاکستانی پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور ہمارا فخر ہیں عمران ریاض نے بہترین حج انتظامات پر سعودی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا .
تقریب سے ملک کامران اور چاند ملک اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی