ریاض: مجلس پاکستان کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا شاندار انعقاد، اہم شخصیات کی شرکت 82

ریاض: مجلس پاکستان کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا شاندار انعقاد، اہم شخصیات کی شرکت

رپورٹ الریاض سعودی عرب عالم خان مہمند :پی این پی نیوز ایچ ڈی

مجلس پاکستان کے زیر اہتمام سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک پروقار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات، سماجی و مذہبی رہنماؤں اور سرکاری عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف تھے، جبکہ مجلس پاکستان کے سرپرست سید ثاقب زبیر، صدر رانا عبدالروف، جنرل سیکریٹری رانا عمر فاروق ،سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نجم الثاقب ، صدر یوتھ فورم محمد ابراہیم جٹ، جنرل سیکریٹری توصیف احمد اور نائب صدر محمد ریاض شاکر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف،سید ثاقب زبیر، رانا عبدالروف، رانا عمر فاروق سمیت متعدد شخصیات نے خطاب کیا اور بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد، مذہبی ہم آہنگی، اور قومی تشخص کے فروغ پر زور دیا۔ مقررین نے مجلس پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات نہ صرف خوشیوں کو بانٹنے کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ کمیونٹی کے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے آپس میں روابط مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے اپنے خطاب میں حکومت پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور کمیونٹی کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

تقریب کے آخر میں شرکاء کے لیے عصرانے کا اہتمام بھی کیا گیا، جبکہ مہمانوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور خوشگوار لمحات شیئر کیے۔عید ملن پارٹی پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد و اتفاق کی بہترین مثال بنی، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں