جدہ رپورٹ :ثناء شعیب :پی این پی نیوز ایچ ڈی
سعودی عرب کے شہر جدہ میں مشہور و معروف کاروباری شخصیت چوہدری حسنین گوندل نے اپنی نئی کمپنی کے قیام کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا جس کے انتظامی امور چوہدری امجد گجر کی زیر نگرانی مرتب کی گئی .
تقریب میں بطور مہمان خصوصی اراکین قومی اسمبلی مسلم لیگ نون چوہدری ناصر اقبال بوسیال اور چوہدری عبدالقیوم ناہرہ نے خصوصی طور پر شرکت کی . جدہ میں مقیم پاکستانی مشہور و معروف کاروباری شخصیت چوہدری حسنین گوندل نے اپنی نئی کمپنی کے قیام اور اپنے صاحبزادے کی ولادت کی خوشی میں پروقار تقریب منعقد کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سے حج پر آئے ہوئے اراکین قومی اسمبلی مسلم لیگ نون چوہدری ناصر اقبال بوسیال اور چوہدری عبدالقیوم ناہرہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ تقریب میں پاکستانی اور سعودی تاجر برادری کے علاوہ چوہدری حسنین گوندل کے قریبی دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری حسنین گوندل نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی جدید خدمات فراہم کرنے کے ساتھ اپنے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کے تحت قائم کی گئی ہے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ناصر اقبال بوسیال اور چوہدری عبدالقیوم ناہرہ نے میزبان چوہدری حسنین گوندل کو سعودی عرب میں کاروبار کرنے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپکے کاروبار میں اللہ ترقی عطا کرے تاکہ ذرمبالہ پاکستان بھیج کر معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپکی محنت سے کمائے جانے والا ذرمبادلہ پاکستان کی معیشت کا بڑا سہارہ ہے. آپ میں ہر شخص پاکستان کا سفیر ہے اور سعودی عرب کے قوانین پر عمل کرنے سے پاکستان کا نام روشن ہوتا ہے.
انہوں نے کامیاب اور با حفاظت حج کے انتظامات کرنے پر سعودی حکومت ،خادم حرمین شریفین، ولی عہد محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا تقریب میں کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی.