اسٹاف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی
کرنل صوفیہ قریشی، جو حال ہی میں بھارتی فوج کی ترجمان مقرر کی گئی ہیں، اُن کے خاندان پر آر ایس ایس کے انتہاپسندوں نے بیلگاوی (کرناٹک) میں حملہ کر دیا۔ رات تین بجے کیے گئے اس حملے میں اُن کے بیٹے سمیر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ حملہ آور اُن کی بیٹی حنیما کو تلاش کرتے رہے جو اُس وقت دہلی میں تھی۔
حملہ آوروں نے گھر کو آگ لگا دی اور مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا، “یہ ہندوتوا کا دیش ہے!” باوثوق ذرائع کے مطابق، کرنل صوفیہ کو نقل و حرکت محدود رکھنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ اُن کے اہلِ خانہ کو دہلی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ اُن کا نام اب آر ایس ایس کی ہٹ لسٹ پر ہے۔