نویں مڈل ایسٹ وی آر ایف کانفرنس، سعودی عرب میں اسمارٹ اور پائیدارایچ وی اےسی ٹیکنالوجی کی ترقی کا مظہر 57

نویں مڈل ایسٹ وی آر ایف کانفرنس، سعودی عرب میں اسمارٹ اور پائیدارایچ وی اےسی ٹیکنالوجی کی ترقی کا مظہر

رپورٹ سعودی عرب۔جویریہ اسد:پی این پی نیوز ایچ ڈی

7 مئی 2025 کو ریڈیسن بلو ہوٹل، الوزارت، ریاض میں نویں مڈل ایسٹ ویری ایبل ریفریجرینٹ فلو کانفرنس سی پی آئ انڈسٹری کے زیر اہتمام کامیابی سے منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کا موضوع “وی آر ایف ٹیکنالوجی میں جدت اور پائیدار ترقی “ پر مبنی تھا۔جس میں سعودی عرب 2030 وژن کو تقویت دی جا سکے جو مصنوعی ذہانت اور سمارٹ سسٹم عمارتوں کو اپنانے کے لیے تیار ہے۔ یہ کانفرنس ایچ وی اےسی ماہرین، کنسلٹنٹس، سرکاری حکام اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائی تاکہ توانائی بچانے والے، اسمارٹ انفراسٹرکچر کی جانب سعودی عرب کے سفر میں وی آر ایف سسٹمز کے کردار پر بات کی جا سکے۔
تقریب کو ممتاز شراکت داروں کی معاونت حاصل رہی۔ ونڈمیسن عربیہ اور بیت الصلوٰۃ نے نالج اسٹریٹجک پارٹنرز کے طور پر حصہ لیا گیا، جنہوں نے خطے میں HVAC ٹیکنالوجی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
میڈیا شاکر برادرز، زامل اے سی، سامسنگ ،میکار کمپنی اور دیگر نےبطور اسپانسرز کے طور پر شرکت کی۔
ممتاز مقررین میں شکیل احمد کیانی (ونڈمیسن عربیہ)، محمد یاسین (صدر ایچ ویی اے سی سعودی چیپٹر)، ڈاکٹر ایاد الاتر (کرین فیلڈ یونیورسٹی)، یاسر الزیود (سام سنگ الیکٹرانکس)، عبیداللہ صدیقی (تطور)، اور دیگر شامل تھے۔

کانفرنس میں جدید وی آر ایف سسٹمز، توانائی کی بچت، AI انضمام، اور خودکار عمارتوں میں HVAC کا کردار جیسے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر دو اہم پینل ڈسکشنز بھی ہوئیں جن میں ماہرین نے مستقبل کی ٹیکنالوجیز اور وبائی حالات میں اسمارٹ عمارتوں کے لیے وی آر ایف کی افادیت پر روشنی ڈالی۔
نمائش کے حصے میں جدید ٹیکنالوجیز کے عملی مظاہرے اور ماہرین سے براہ راست تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا گیا۔

یہ کانفرنس سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ پائیدار کولنگ سلوشنز میں سعودی عرب کی قیادت کو اجاگر کرنے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں