نئے سال کے اغاز سے ہی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں اضافہ 220

جرمنی میں ٹرین ڈرائیوروں کی یونین نے پیر 29 جنوری کو 16 گھنٹے پہلے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے

برلن رپورٹ مطیع اللہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جرمنی میں ٹرین ڈرائیوروں کی یونین نے پیر 29 جنوری کو 16 گھنٹے پہلے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے
جی ڈی ایل ریلوے لیبر یونین نے 5 فروری سے ڈوئچے بان سے مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کردیا،

مزاکرات کامیاب ھونے پر ہر طرح کی احتجاج سے اجتناب برتنے عہد کیا گیا جبکہ مزاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ایک نئے سلسلہ شروع کرنے کا عندیہ دیا گیا

لیبر یونین کی جانب سے جرمن ریلوے نے یونین کے مطالبات میں مثبت پیش رفت کا مظاہر کرتے ہوئے منظور کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ریلوے یونین نے جرمن ریلوے کے مخصوص مطالبات کی منظور کا اشارے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ایک ہفتے کی ہڑتال کرنے کی کال دی جبکہ لیبر یونین نے مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں ہڑتال کو مزید بڑھانے کا بھی عندیہ دیا گیا تھا ۔جرمنی کی جی ڈی ایل ٹرین لیبر و ڈرائیوروں کی ٹریڈ یونین نے ڈوئچے بان کی جانب سے ہر پیشکش کو مستردکرتے ہوئے اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے ایک ہفتہ کی ہڑتال کرنے کا منصوبہ بناکر اعلان کردیا.
ریلوے لیبر یونین کے ہڑتال سے مالی نقصانات کے ساتھ عوام کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنے پڑھ سکتا ہے.
جمعہ کو ہفتہ وار اختتامی روز پر ڈوئچے بان کی جانب سے مثبت اشارے ملنے پر لیبر یونین نے 16 گھنٹے قبل پیر کو صبح دو بجے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا اور ملازمین ڈرائیورز کو کام پر پہنچنے کی ہدایت کردی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں