امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی منصورہ میں ملاقات 164

امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی منصورہ میں ملاقات

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تفصیلات کے مطابق ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں پاک آسٹریلیا تعلقات، دوطرفہ امور اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے.
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا سفارتی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کرائے، اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کا قتل عام رکوائے۔ اہل فلسطین کو غیر قانونی قبضہ کے خلاف مزاحمت کا حق ہے، آزادی کے لیے جدوجہد عالمی قوانین کے مطابق ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے فلسطین میں جنگ بندی کے لیے آسٹریلین وزیراعظم انتھونی البانیز کو خط لکھا، اور آسٹریلین سفیر کے حوالے کیا۔ ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے امن کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ وہ انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں