چینی وزارتِ خارجہ کا ویزا فری انٹری کا اعلان 175

چینی وزارتِ خارجہ کا ویزا فری انٹری کا اعلان

سٹاف رپورٹ (تازہ ترین اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

چین نے دنیا کے چھ ممالک کے شہریوں کو ملک میں ویزے کے بغیر داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے.
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے عارضی طور پر چھ ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سیاحت کو فروغ مل سکے، چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں سال یکم دسمبر سے آئندہ سال 30 نومبر تک جرمنی، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، سپین اور ملائیشیا کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اِن ممالک کے شہری کاروباری سرگرمیوں، سیاحت اور اپنے رشتے داروں سے ملاقات کے لیے چین میں بغیر ویزا کے داخل ہوسکیں گے اور 15 روز تک قیام کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں