سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ سٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹ میں قرض آ چکا ہے ،یہ پاکستان کے ریزرو میں اضافہ ہواہے ، اس جمعہ کو دس بلین سے کم تھے ، 9.6 بلین کے قریب تھے ،، ہر جمعہ کو پاکستان کے ریزرو کا اعلان ہوتا ہے اور آئندہ جمعے کے اعلان میں یہ دو ارب ڈالر ظاہر ہوں گے ،پاکستان کے ریزرو 11.6 بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گے.
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف ،آرمی چیف ، پاکستانی عوام اور اپنی طرف سے سعودی عرب کی لیڈر شپ کا بالخصوص شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ وہ ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ، وہ پاکستان کے حقیقی بھائی کے طور پر کر دار اد اکرتے ہیں ۔ان کے مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس جمع کروا دیا ہے ، اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو ۔ امید ہے کہ پاکستان کے معاشی معاملات جلد مستحکم ہو جائیں گے ، حالات پہلے سے بہتر ہو چکے ہیں.
92