Talat Mahmood Khan 203

معروف سماجی شخصیت سردار طلعت محمود خان نے سفارتخانہ پاکستان الریاض میں متعین نئے ویلفیئر اتاشی ساعد عزیز کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

رپورٹ عالم خان مہمند
معروف سماجی شخصیت سردار طلعت محمود خان نے سفارتخانہ پاکستان الریاض میں متعین نئے ویلفیئر اتاشی ساعد عزیز کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب میں سیاسی، سماجی، صحافتی، کاروباری، اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔
ویلفیئر اتاشی ساعد عزیز (CWA-i) نے اپنی گفتگو میں کہا کہ مقامی قوانین کا احترام اور پابندی کی جائے۔ مقامی قوانین جو اوورسیز کی فلاح کے لیے ہیں، ان کے متعلق کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ آگاہ کیا جائے تاکہ اوورسیز پاکستانی ان سے استفادہ کر سکیں۔
سردار طلعت محمود خان نے سفارتی افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے کام کریں۔
دیگر مہمانوں میں ارشد تبسم ,افضل بٹ, عدنان بٹ ,پروفیسر آصف , گلزیب کیانی، اعجاز چوہدری، امتیاز احمد، مبشر انوار، خرم خان،محمد عظیم اور دیگر کمیونٹی کے اکابرین موجود تھے۔
میزبان طلعت محمود نے عشائیہ میں شرکت پر ویلفیئر اتاشی سمیت کمیونٹی اکابرین کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں