Skardu Airport has been declared a world class airport 280

اسکردو ایئرپورٹ کو عالمی معیار کے ہوائی اڈہ کا درجہ دیدیا گیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ساڑھے7 ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردو ایئرپورٹ کوعالمی معیار کے ہوائی اڈے کا درجہ دے دیاگیا ، کل سے بین الاقوامی فلائٹس اسکردو ایئرپورٹ پر لینڈ کرسکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سیاحت کو فروغ دینے کے ویژن کے فروغ کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسکردو ایئرپورٹ کوعالمی معیار کےہوائی اڈے کا درجہ دے دیا۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ 2 دسمبر سے بین الاقوامی فلائٹس کو خوش آمدید کہہ سکیں گے.
یاد رہے رواں سال مارچ میں سیاحت کے فروغ کیلئے سول ایوی ایشن نے احسن اقدام کرتے ہوئے اسکردو ایئرپورٹ پرانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایئرپورٹ کو عالمی پروازوں کیلئے فعال بنانے کی ہدایت کی تھی.
خیال رہے سات ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردوائیرپورٹ دنیا کے چند بلند ترین اورخوبصورت ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ائیرپورٹ کو لائف لائن اور k2 کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں