ریسکیو سیالکوٹ کی ٹیم کی ضلع قصور میں امدادی سرگرمیاں جاری 196

ریسکیو سیالکوٹ کی ٹیم کی ضلع قصور میں امدادی سرگرمیاں جاری

رپورٹ سید عنصر عباس شاہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

خبر شامل کرتے ہیں سیالکوٹ سے سید عنصر عباس شاہ کی رپورٹ کے مطابق

ریسکیو سیالکوٹ کی ٹیم کی ضلع قصور میں امدادی سرگرمیاں جاری۔

سیکرٹری ایمرجنسی سروس ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ سے ضلع قصور ٹیمیں روانہ کر دیں ہیں جو کہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہیں ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی قصور ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں ریسکیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر سمیع اللہ گوندل کی کمانڈ میں 7کشتیاں اور 18 ریسکیورز ریسکیو اینڈ ریلیف کے کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔

. ریسکیو سیالکوٹ کی ٹیموں نے اب تک تقریبا 600 سے زیادہ لوگوں بشمول بچے اور عورتیں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پرمنتقل کیا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیورز نے انسانوں کے علاوہ کثیر تعداد میں جانوروں اور قیمتی املاک کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں