فرینڈز آف کشمیر برلن کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں جرمنی کےدارلحکومت برلن میں احتجاجی مظاہرے 81

فرینڈز آف کشمیر برلن کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں جرمنی کےدارلحکومت برلن میں احتجاجی مظاہرے

برلن رپورٹ، مطیع اللہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

یوم استحصال کشمیر کےموقع پر برلن کے مشہور مقام برینڈن برگ گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بینرز اٹھا رکھے تھے

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسلامک تحریک برلن کے رہنماء خالد محمود نےکہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم و ستم بھرپا کیا ہوا اس کو فوری طور پر بند کیا جائے ۔ 5 اگست 2019 کے خصوصی حیثیت بحال کیا جائے اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے.

منہاج القران انٹرنیشنل کے رہنما میاں عمران الحق نے کہا کہ اقوام متحدہ کو فوری طور اپنی قراردادوں پر عمل کروا کر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا چاہیے تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق آزاد زندگی گزار سکیں ۔

پاکستان جرمن پریس کلب برلن کے صدر ظہور احمد نے کہاکہ کشمیری گزشتہ 77 سالوں سے انصاف کے منتظر ہیں بین الاقوامی برادری کو کشمیریوں کے لیے انکھیں کھولنی چاہیےنوجوانوں میں جزبات کا لاوا پھوٹ رہا ہیں .

پیپلزپارٹی برلن کے صدر منظور اعوان نے کہاکہ دنیاکے مظلوم کشمیری عوام عالمی برادری سے انصاف کے منتظر ہیں کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنا ناقابل برداشت ھوگیا کشمیریوں کی حقوق کی جنگ میں ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور احتجاج کا عمل جاری رکھے گے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ملک اسماعیل قیصر نے کہا کہ جدید دنیا میں کشمیری دنیا کے واحد مظلوم قوم ہیں جو ابھی تک انصاف کے منتظر ہیں.

شرکاء نے دنیا بھر کی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے اپنا رول ادا کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں