وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کر دی 143

وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ کراچی میں گزشتہ رات ہونے والے المناک واقعہ پر گہرا دکھ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 2قیمتی چینی جانیں ضائع ہوئیں اور ایک شخص زخمی ہوا، اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں،چینی قیادت اور متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں.
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ اندوہناک واقعہ کے مرتکب پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان کے کھلے دشمن ہیں،ملزمان کی شناخت اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے،ہم اپنے چینی بھائیوں کی سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں