Prime Minister Imran Khan arrived in Medina on a three-day visit to Saudi Arabia. 408

سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر وزیراعظم عمران خان مدینہ پہنچ گئے۔

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
وزیراعظم عمران خان نے مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر مدینہ منورہ پہنچ گئے، مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیراعظم عمران خان کا شاندار ا ستقبال کیا۔ وزیر اعظم مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے.
وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم شامل ہیں.
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم نے مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دی.
قبل ازیں پاکستان کے وزرات خارجہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم 23 اکتوبر سے 25 اکتوبر کے دورے کے دوران ریاض میں ہونے والی “مڈل ایسٹ گرین اینی شیئٹیو” سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے.
سربراہی کانفرنس کے دوران وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش چینلجز پر اپنا نکتہ نظر بیان کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قدرتی طریقوں پر مبنی پاکستانی تجربات پر بھی روشنی ڈالیں گے.
ایم جی آئی سربراہی کانفرنس سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ایما پر منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کی پہلی ایسی کانفرنس ہے.
یاد رہے کہ اس سال مارچ میں سعودی ولی عہد نے گرین سعودی عرب اور گرین مڈل ایسٹ کے نام سے منصوبے شروع کیے تھے۔ ان کا مقصد کرہ ارض اور قدرتی حیات کا تحفظ ہے.
وزیراعظم عمران خان نے ایسے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیش کش کی تھی کہ اس سلسلے میں پاکستان کلین اینڈ گرین پاکستان اور ٹین بلین ٹری سونامی جیسے منصوبوں کا تجربہ بھی شیئر کر سکتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں