شہر قائد میں ٹریفک کی روانی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا 127

شہر قائد میں ٹریفک کی روانی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی/بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

شہر قائد میں بر لب سڑک اور سپر مارکیٹس کے اردگرد قائم نا جائز تجاوزات کی بھرمار سے ٹریفک کی روانی میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ سارا سارا دن سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے۔ ذمہ داران اور انتظامیہ خواب غفلت کی مدہوشی میں گم ہے؟ شاہراہوں اور شہر کی بڑی بڑی سپر مارکیٹس کے آگے اپنی ذاتی کار پارکنگ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اپنی گاڑیاں مجبورا” سڑک پر کرنی پڑتی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات سامنے آ رہی ہیں دکانداروں نے نا جائز تجاوزات سے سڑکوں کی حدود پر بھی قبضہ جمایا ہوا ہے۔ ان کے خلاف آج تک کوئی تادیبی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ اور انتظامیہ نے انہیں کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔ ٹریفک کے بے ہنگم نظام سے سڑکوں ہر سارا سارا دن گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی نظر آتی ہیں ۔ اور روزانہ کی بنیاد پر ہر روز حادثات میں بھی اضافہ سامنے آ رہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ شاہراہوں پر ناجائز قبضہ مافیا سے فٹ ہاتھوں کے خلاف گرانڈ آپریشن کیا جائے۔ اور تجاوزات کی بھرمار کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فٹ ہاتھوں اور مارکیٹس کے آگے قائم ٹھیلوں اور ریڑھیوں کو ہٹھانے کے احکامات پر فوری طور پر عمل۔کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں